اس دوران ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچی رکن پارلیمان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔
بی جے پی رکن پارلیمان مینکا گاندھی بدھ کے روز دو روزہ دورے پر پارلیمانی حلقہ سلطان پور پہنچی۔
مینکا گاندھی، لنبھوا اسمبلی کے چاندا میں منعقد تقریب میں حصہ لینے پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے چاندا ہالٹ اسٹیشن کے لانچ کے دوران پوجا بھی کی۔
مینکا گاندھی کے اسٹیج سے خطاب کے دوران مقامی لوگوں نے اپنی پریشانیاں پیش کیں، اسی دوران کچھ لوگوں نے بی جے پی رکن پارلیمان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔
گاؤں والوں کا مطالبہ تھا کہ چاندا ہالٹ اسٹیشن کو ریلوے اسٹیشن کا درجہ دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی چاندا سے لے کر پٹی کی جانب جانے والی سڑک کی مرمت ہو۔ ان مطالبات کو لے کر گاؤں والوں نے مینکا گاندھی کو اپنی پریشانی بتائی لیکن بی جے پی رکن پارلیمان سے تشفی بخش یقین دہانی نہیں ہونے پر گاؤں والے ناراض ہو گئے۔
مینکا گاندھی کے خلاف نعرے بازی ہوتے دیکھ کر بی جے پی پارٹی کے کارکنان سکتے میں آگئے جس کے بعد آناً فاناً میں ناراض لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی۔