موصول اطلاع کے مطابق چھایا (15)، نندنی(14)، چاندنی (07) اور سونالی (16) بدھ کے دن دو بجے گاوں کے باہر باغیچے میں آم کھانے گئی تھیں۔ اس دوران تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے لگی۔
بارش ہوتا دیکھ چاروں دو شیزائیں باغی کے نزدیک ایک جھونپڑی میں چھپ گئیں۔ اسی درمیان تیز گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گری اور اس کی زد میں آنے سے چھایا اور سونالی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نندنی اور چاندی بری طرح سے جھلس گئیں۔
مزید پڑھیں :رامبن: آسمانی بجلی گرنے سے تین مویشی ہلاک
زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے فورا بعد تحصیل دار پھول چند یادو موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارتم کے لئے بھیج دی ہیں۔
یو این آئی