ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ٹوکیو پیرااولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی نے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ پیرا اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ اور چیک سے نوازا۔
ٹوکیو میں ہوئے پیرااولمپک گیمز میں بھارتی کھیلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے سبب اولمپک میں پہلی بار تقریباً 19 میڈل حاصل کیے جن میں یو پی سے قریب سات کھیلاڑیوں کو بھی اولمپک میں میڈل ملا۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کھلاڑیوں اور ان کے ٹرینر کو بھی سرٹیفکیٹ اور چیک سے نوازا۔ ان سبھی کھلاڑیوں میں کل 31 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کہا کہ مستقبل میں یوپی کی جانب سے کھیلاڑیوں کو اور زیادہ بہتر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی تاکہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: تریپورہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
میرٹھ میں منعقد ہوئے پیرا اولمپک کھلاڑیوں کے اعزازی پروگرام میں جہاں یوگی آدتیہ ناتھ نے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے مختلف اعلانات کیے تو وہیں ان کھلاڑیوں کی میرٹھ آمد پر شہر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا تاکہ مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔