اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع سینٹ پالس سینئر سیکنڈری اسکول میں تقسیم اسناد و انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران تعلیمی سال 2019-20 اور 2020-21 میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی ڈاکٹر مشرف علی صدیقی ڈین فیکلٹی آف سائنس محمد علی جوہر یونیورسٹی کے ہاتھوں انعامات و اسناد دی کی گئی۔
اس موقع پر باحجاب مسلم طالبات نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کے لیے انعامات حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ حجاب ان کی تعلیم اور ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
آخر میں سینٹ پالس اسکول کے پرنسپل منوج پاٹھک نے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دو برس بعد اس قسم کا کوئی پروگرام منعقد ہو سکا ہے۔