صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے پیر کو ان پانچ ریاستوں 5 poll-bound states کے سینئر افسران کی ایک جائزہ میٹنگ کی جس میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کے اقدامات اور ان ریاستوں میں ویکسینیشن vaccination کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں، اتراکھنڈ اور گوا نےقومی اوسط سے زیادہ پہلی اور دوسری خوراکوں کے لیے ویکسینیشن کوریج کی اطلاع دی، جب کہ اتر پردیش، پنجاب اور منی پور ویکسینیشن قومی اوسط ہے۔
جائزہ میٹنگ میں، ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلی خوراک کے لیے تمام اہل آبادی کی کووڈ ویکسینیشن کو تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے۔
ریاستوں کو اس کے لیے ضلع وار ہفتہ وار ویکسینیشن لاگو کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیں۔
انتخابات والی ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ جانچ میں تیزی سے اضافہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ متاثرہ کیسز کی فوری شناخت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
4th Dose of COVID-19 Vaccine: اسرائیل میں کووڈ 19 ویکسین کی چوتھی خوراک کا ٹرائل شروع
ریاستی عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ کووڈ کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
یو این آئی