ETV Bharat / state

Agricultural Fair in Muzaffarnagar مظفر نگر میں چھ اپریل کو دو روزہ زرعی میلہ اور جانوروں کی نمائش کا انعقاد ہوگا - Agricultural Fair in Muzaffarnagar

مرکزی حکومت کی جانب سے مظفر نگر میں 6 اور 7 اپریل کو دو روزہ مویشیوں کی نمائش اور زرعی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بھارت کا پہلا زرعی میلہ ہوگا جس میں گائے، بھینس، بھیڑ، بکری اور گھوڑے ریمپ پر واک کر ہوئے نظر آئیں گے۔ اس مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے جانور کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔Central Minister Sanjay Balyan

مظفر نگر میں لگے گا دو روزہ زرعی میلے اور جانوروں کی نمائش کوچھ اپریل کو

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 1:03 PM IST

مظفر نگر میں لگے گا دو روزہ زرعی میلے اور جانوروں کی نمائش کوچھ اپریل کو

مظفر نگر:مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے مظفر نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار 6 سے 7 اپریل کو اپنے پارلیمانی حلقہ (مظفر نگر ْْْْ)میں بڑے پیمانے پر دو روزہ مویشیوں کی نمائش اور زرعی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دو روزہ میلے میں مظفر نگر اور آس پاس کے اضلاع کے مختلف گاؤں سے تقریباً 25 ہزار کسانوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس میلے کی افتتاحی تقریب میں مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری، پرشوتم روپالا اور ریاستی وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ میلے کے دوسرے دن مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر گری راج سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر دھرم پال سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ اس زرعی میلے میں کاشتکاروں کو مویشی پالنے اور زراعت سے متعلق نئے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی جانوروں کی نسل کی بہتری، دیکھ بھال اور متوازن خوراک وغیرہ کے حوالے سے بھی کسانوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Women Empowerment Rally نوئیڈا میں خواتین ایمپاورمنٹ ریلی کا شاندار استقبال

مرکزی وزیر نے کہاکہ اس دو روزہ ایگریکلچر میلے میں جانوروں کے لئے خصوصی طور پر ریمپ تیار کیا گیا ہے، جس پر گائے، بھینس، بھیڑ، بکریاں اور گھوڑے کیٹ واک کر سکیں گے۔ پہلا انعام جیتنے والے جانور کو پانچ لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔میلے کے احاطے میں منعقد ہونے والی نمائش میں تقریباً 150 اسٹالز لگائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.