ETV Bharat / state

Bypoll Campaign اکھلیش، شیوپال، رام گوپال کے ایک اسٹیج پر آنے سے کارکنوں میں جشن - پرگتیی شیل سماج وادی پارٹی سربراہ شیوپال یادو

طویل انتظار کے بعد اترپردیش کے اٹاوہ میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو،رام گوپال یادواور پرگتیی شیل سماج وادی پارٹی سربراہ شیوپال یادو ایک اسٹیج پرنظر آئے جس کے بعد ایس پی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔Shivpal Share Stage With Akhilesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 7:34 PM IST

لکھنؤ: طویل انتظار کے بعد اترپردیش کے اٹاوہ میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو،رام گوپال یادواور پرگتیی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) سربراہ شیوپال یادو ایک اسٹیج پرنظر آئے جس کے بعد ایس پی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ تینوں اتوارکوسیفئی کے ایس ایس میموریل اسکول میں میں منعقد کارکن سمیلن میں ایک ساتھ نظر آئے۔ سماج وادی پارٹی کے فاونڈ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ضمنی الیکشن میں ایس پی نے کنبے کی بڑی بہو ڈمپل یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ Mainpuri LS Bypoll

اسی کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے اکھلیش یادو نے ڈمپل یادوکے ساتھ سیفئی میں شیوپال سنگھ یادو کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی اور ان کا آشیرواد لیا تھا۔ مین پوری لوک سبھا سیٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی نے انتخابی مہم تیز کردیا ہے۔ڈمپل یادو کوجیت دلانے کےلئےملائم کنبہ پروگرام میں ایک ساتھ دکھا۔ اسٹیج پرریاست کی سیاست کے تین بڑےچہروں کے ساتھ رام گوند چودھری، تیج پرتاپ یادو،آدتیہ یادو بھی موجود رہے۔

شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ جب تک کنبہ ایک رہتا ہے تب سینہ چوڑا ہوجاتاہے۔ میں جب بھی یہاں آتا تھا اورجسونت نگر کے کسی بھی کونے میں جاتا تھا تو لوگ ایک ہی بات کہتے تھے کہ ایک ہوجائیے اسی صورت بی جے پی کوشکست دے سکتے ہیں۔ لہذا آج ہم ایک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنبے کے سب سے بڑے بیٹے ہونے کی وجہ سے اکھلیش یادو کو اسےبنائے رکھنے کی بڑی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

شیوپال نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکرحکمراں جماعت کوہرایاجاسکتا ہے۔ یہ جھوٹ بولنے والی حکومت ہے۔ ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔اس بار ریکارڈ ووٹوں سے اسے ہرانا ہے اور مین پوری میں بہوڈمپل یادو کوجتانا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ چچا۔بھتیجے میں کبھی دوری نہیں تھی۔مین پوری کا ضمنی الیکشن پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر بی جے پی کوتکلیف ہورہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Mainpuri LS Bypoll بی جے پی کے رگھوراج نے مین پوری پارلیمانی سیٹ کے لئے پرچہ داخل کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.