ETV Bharat / state

نوئیڈا :چوری چورا صد سالہ تقریبات کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 6:08 PM IST

آج چوری چورا واقعہ کے 100 برس پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جدوجہد میں ایک کلیدی واقعے کی حیثیت رکھتا ہے۔

نوئیڈا :چوری چورا صد سالہ تقریبات کا انعقاد
نوئیڈا :چوری چورا صد سالہ تقریبات کا انعقاد

گوتم بدھ نگر ضلع میں واقع شہید یادگار سیکٹر 29 نوئیڈا میں چوری چورا صد سالہ تقریب منعقد کی گئی۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما رکن اسمبلی پنکج سنگھ ، ضلعی مجسٹریٹ سُہاس ایل وائی ، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ ، ریٹائرڈ جنرل کے کے سنگھ ، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر دھرمویر سنگھ اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پونم تیواری سمیت دیگر عہدیداروں اور معززین نے چوری چورا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں اسکول کے طلباء نے خطے کے مرکزی راستوں پر ایک ریلی نکالی اور چوری چورا کے صد سالہ تقریبات کے بارے میں شعور اجاگر کیا۔ چوری چورا صد سالہ تقریبات کے موقع پر آرمی اسکول کے آڈیٹوریم میں حب الوطنی پر مبنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ چوری چورا صد سالہ تقریبات کے موقع پر اسکول کے بچوں نے آزادی اور قربانیوں پر مبنی مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرکے شہیدوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ، بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، پروگرام ڈیپارٹمنٹ ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، پنچایت راج ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے مقام پر 'چوری چورا' صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

چوری چورا، اتر پردیش میں گورکھپور کے قریب ایک قصبہ ہے جہاں 4 فروری، 1922 کو بھارتیوں نے برطانوی حکومت کی ایک پولیس چوکی کو آگ لگا دی تھی جس سے اس میں چھپے ہوئے 22 پولیس ملازم زندہ جل کر مر گئے تھے۔ اس واقعہ کو 'چوری چورا سانحہ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس واقعہ کے فوراً بعد گاندھی نے عدم تعاون تحریک کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.