ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے مویشی چور گروہ کا انکشاف کیا ہے. پولیس نے گروہ کے 3 اراکین کو گرفتار کیا ہے. پولیس نے ان کے پاس سے منشیات اور اسلحے بھی برآمد کئے ہیں۔
پولیس اس گروہ کے دو اراکین کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، گرفت میں آئے تینوں افراد لمبے وقفے سے اس جرم میں ملوث ہیں، وہ پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔
اے ایس پی نارتھ اودھیش سنگھ نے بتایا کہ بڈوپور تھانہ حلقے کی پولیس نے نئی گڑھی روڈ سے بھینس چوری کی منصوبہ بندی کرتے وقت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ان کی شناخت زید پور تھانہ حلقے ٹیرا گاؤں کے محمد نظام اور اسندرہ تھانہ حلقہ کے جملاپور گاؤں کے وسیم اور معراج کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کے قبضے سے ایک بولیرو پک اپ، گانجا اور طمنچہ برآمد ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں شاطر چور ہیں اور مویشی چوری سے قبل علاقے کی ریکی کرتے ہیں.
یہ تینوں قبل میں بھی ایک ساتھ جیل جا چکے ہیں، یہ تینوں بارہ بنکی کے علاوہ لکھنؤ میں مویشی چوری کی واردات کو انجام دیتے رہے ہیں۔
پولیس ان تینوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی مان رہی ہے۔