نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا میں آج کچھ نامعلوم شرپسند اسلحہ دیکھاکر ایک کلیکشن ایجنٹ سے 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس واردات کے بعد سے نوئیڈا پولس محکمہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔ Collection agent robbed of Rs 7 lakh cash in Noida
بتایا جارہا ہے کہ کیش کلیکشن ایجنٹ نوئیڈا کے مختلف علاقے سے تقریباً 7 لاکھ روپے کی وصولی کرکے آفس جارہا تھا۔ اس دوران کچھ نامعلوم شرپسندوں نے اسے اسلحہ دکھا کر سبھی روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس معاملے کی ایف آئی آر کلیکشن ایجنٹ نے نوئیڈا سیکٹر 113 کوتوالی میں درج کرائی، جہاں موجود تھانہ انچارج نے کلیکشن ایجنٹ سے پوچھ گچھ کی اور معاملے میں کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:
اس وقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نوئیڈا سیکٹر 113 کی کوتوالی پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماری کررہی ہے، تاہم ڈی سی پی ایس راجیش کے مطابق اس معاملے کو حل کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو جلد ہی اس لوٹ کا انکشاف کریں گے۔