علیگڑھ تھانہ کے جمال پور میں واقع اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ویکسینیشن کے دوران ویکسین کی سیرنج کوڑے میں پھینکنے کے معاملے میں انتظامیہ نے تفتیش شروع کی جس کے بعد مرکزی محکمہ صحت کی انچارج و میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارفین زہرا اور نرس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی، سازش اور غلط معلومات فراہم کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فی الحال مرکزی محکمہ صحت کی انچارج و میڈیکل آفیسر اور نرس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
علیگڑھ چیف میڈیکل آفیسر بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ "ویکسینیشن مرکز پر ٹیکہ لگانے کے دوران انسانی جسم میں صرف انجیکشن دیا جاتا تھا جب کہ انجیکشن میں ویکسین نہیں ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ویکسینیشن پروگرام متاثر ہوا ہے اور عوام کی صحت کے ساتھ غلط سلوک کیا گیا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سی ایم او نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا کیوں کیا گیا ہے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، اس معاملہ میں ہم نے صرف نرس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا''۔