ETV Bharat / state

شاملی: رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج - Member Assembly

شاملی میں پولیس نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

شاملی: رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج
شاملی: رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 12:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے شاملی میں پولیس نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنو جیل بھرو تحریک چلائی گئی تھی، اس دوران سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے اپنی گاڑی پر کھڑا ہو کر اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے پولیس کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس تعلق سے ایس پی نتیانند رائے نے بتایا کہ 2 نومبر کو ایم ایل اے کی جانب سے عوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لئے جیل بھرو تحریک چلائی گئی تھی۔ اس دوران ایم ایل اے کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی جس کے کچھ ویڈیوز وائرل ہوئے تھے، اس کے بعد پولیس نے ویڈیو کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.