ETV Bharat / state

Gulal at Religious Places in Bareilly: مسجد پر رنگ ڈالنے کے معاملے میں پچاس افراد کے خلاف مقدمہ درج - مسجد پر رنگ ڈالنے کے معاملے میں پچاس کے خلاف مقدمہ درج

بریلی میں بہیڑی تحصیل میں مسجد پر رنگ ڈالنے کے معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متولّی کی تحریر پر پولیس نے دو نامزد اور 50 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Case Registered Against 50 people in Bareilly

مسجد پر رنگ ڈالنے کے معاملے میں پچاس کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 10:00 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں جمعہ کے روز ہولی کے موقع پر کچھ شرپسند عناصر نے میونسپلٹی بہیڑی کے ایک مسجد کے صحن میں رنگ ڈال دیا تھا۔ جب مسجد کی صفائی کر رہے متولّی نے رنگ ڈالنے پر اعتراض ظاہر کیا تو اُنہوں متولّی کے چہرے پر بھی رنگ لگا دیا۔ اس سے مقامی لوگ خفا ہو گئے اور اُنہوں نے ہنگامہ کر دیا۔ Controversy Over Color on Religious Place in Bareilly

ہنگامے کی اطلاع پر دوسرے طبقے کے لوگ بھی جمع ہونے لگے اور ماحول خراب ہونے لگا۔ بہیڑی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی عطاء الرحمٰن نے ایس ایس پی کو پورے معاملے کی اطلاع دی تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور مسجد کی صفائی کرائی گئی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت کے بعد پولیس نے راہل گُپتا اور سُریش گنگوار سمیت 50 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور موقع پر جمع ہجوم کو گھر واپس بھیج دیا۔

مسجد پر رنگ ڈالنے کے معاملے میں پچاس کے خلاف مقدمہ درج

دراصل حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے عطا الرحمٰن نے بی جے پی کے وزیر مملکت برائے محصولات چھترپال گنگوار کو شکست دی۔ اس شکست سے مایوس اور پریشان کچھ شرپسند عناصر موقع بے موقع علاقے میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ کئی مرتبہ پولیس کی چوکسی کی وجہ سے فساد ہوتے ہوتے بچا ہے۔

بہرحال عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ 'بی جے پی سے وابستہ کچھ لوگ مسلسل ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز ایک مذہبی مقام پر رنگ ڈال کر متولّی سے بھی بدتمیزی کی گئی ہے۔ افسران سے بات ہوئی ہے۔ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لوگ بہت ناراض ہیں۔ اُنہیں تسلّی دی جا رہی ہے۔' Ata ur Rehman on Gulal at Religious Places

یہ بھی پڑھیں: Paint The Shrine With Saffron: درگاہ کو بھگوا رنگ سے رنگ کر ماحول خراب کرنے کوشش

وہیں ایس پی دیہی علاقہ راج کمار اگروال کا کہنا ہے کہ 'ایک مذہبی مقام پر رنگ پھینک کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ دو نامزد لوگوں کے ساتھ ساتھ 40-50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سخت کارروائی کی جائے گی۔' SP Rural Raj Kumar Agrawal on Gulal at Religious Places

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.