ETV Bharat / state

Case Against Police in Pratapgarh نوجوان کو بجلی کا جھٹکا دینے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج - پرتاپ گڑھ میں پولیس کے خلاف مقدمہ

ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک نوجوان کو تھانے لے جاکر کرنٹ لگانے کے معاملے میں ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ پرتاپ گڑھ کے تھانہ دیلہو پور کا ہے۔ CRPF Jawan's Son Was Beaten in Pratapgarh

نوجوان کو کرنٹ لگانے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس

author img

By

Published : May 12, 2023, 9:45 AM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ دیلہو پور پولیس نے چیکنگ کے دوران نوجوان کے ساتھ مار پیٹ کر کرنٹ لگانے کے الزام میں ڈی ایس پی رانی گنج کی ہدایت پر تھانہ میں تعینات ایک سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف جمعرات کو قاتلانہ حملہ سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر ) رانی گنج ونے پربھاکر ساہنی نے بتایا کہ محمد محسن ساکن پریلا تھانہ دیلہو پور نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 10 مئی کی شام 6 بجے اس کا بھائی محمد دانش عرف کیف چھتپال گڑھ بازار سے گھر پریلا گاؤں بائک سے واپس آرہا تھا کہ برسنڈہ پل کے نزدیک سب انسپکٹر رامانج یادو اور دو کانسٹبلوں کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے۔

محمد محسن کے بھائی کو روک کر گاغذات طلب کیا تو بھائی نے کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ڈرائونگ لائسنس نہیں ہے جس پر پولیس ملازمین گالی دیتے ہوئے تھانہ لے گئے جہاں مار پیٹ کر بجلی کا کرنٹ لگایا جس کے سبب اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ وہیں علاج کے لئے مئو آئیمہ لے جایا گیا ، ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے پریاگ راج ریفر کر دیا۔ محمد محسن کا بھائی پریاگ راج میں زیر علاج ہے مگر اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کی ہدایت پر ایس آئی رامانج یادو مع دو کانسٹبل نامعلوم سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف جرائم نمبر 59/2023 دفعہ 323,504,308 تعزرات ہند کے تحت کیس درج کر تحقیقات کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں چوکی انچارج گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.