ETV Bharat / state

یوگی کے خلاف تبصرہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

گجرات کے احمد آباد جیل میں قید سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیے جانے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:01 PM IST

case filed against those who commented on yogi adityanath in prayagraj uttar pradesh
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں پولیس نے بتایا کہ خلد آباد کے چکیہ واقع عتیق احمد کے گھر کو گذشتہ دنوں پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کر دیا تھا۔ محمد صدام کے فیس بک پروفائل پر محمد غلام اور راگھویندر نے عتیق احمد کے غیر قانونی تعمیرات کو ڈھائے جانے کے سلسلے میں پوسٹ کیا تھا۔ اسی پوسٹ پر دھیرو یادو نے وزیر اعلیٰ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تبصرے کا کچھ لوگوں نے اسکرین شاٹ لے لیا اور پھر اسے پرنٹ کروا کر کئی جگہ پھینک دیا۔ اٹالہ چوکی انچارج کا دعویٰ ہے کہ روشن باغ میں گشت کے دروان ایک کاغذ انھیں بھی ملا، جس کی بنیاد پر انہوں نے خلد آباد تھانے میں آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تین روز قبل مقدمہ درج کروایا گیا تھا اور پولیس ملزم کو ڈھونڈ رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اتھارٹی نے عتیق احمد کے سول لائنس، خلدآباد، دھومن گنج اور جھونسی کے کٹکا میں کئی سو کروڑ روپیے کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کر دیا ہے اور جائداد کو قرق کر لیا ہے۔

اتھارٹی اور پولیس انتظامیہ عتیق کے قریبیوں کے غیر قانونی طور پر تعمیر مکانوں پر بھی بلڈوزر چلوا رہی ہے۔ عتیق اور ان کے اقربا کی کئی غیر قانونی جائدادوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.