اس سلسلے میں سہارن پور کے ڈی آئی جی اوپیندر کمار اگروال نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، حکومت کی ہدایت کے مطابق سہارنپور منڈل میں بیرون ملک سے آنے والے تمام لوگوں کی تفتیش کی جارہی ہے اسی کی کے تحت ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
بیرون ملک سے آئے ان لوگوں نے اپنی معلومات چھپاکر غیر قانونی کام کیا ہے، اسی کے تحت ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سہارنپور، شاملی اور مظفرنگر میں مجموعی طور پر 81 غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ضلع سہارنپور اور 6 شاملی اور مظفر نگر میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان تمام کو فی الحال میڈیکل کے لیے کورنٹائن کیا گیا ہے اور ان کا سیمپل جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔