تفصیلات کے مطابق ضلع دیوریا کی 537 گرام پنچایتوں کو مالی سال 17-2016 میں 187 کروڑ روپے حکومت کی جانب سے گرام پنچایتوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
اس رقم میں خرد بردکی خبر موصول ہونے کے بعد حکومت نے اس کی جانچ کرائی جس میں بدعنوانی کا پردہ فاش ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویجیلنس لکھنؤ کے انسپکٹر انل کمار یادو کی شکایت پر کل شام صدر کوتوالی میں سابق ڈی پی آر او شیتلا پرساد سنگھ، سلیم پور، رودر پور، بیتالپور، بنکٹا، برہج، بھلوانی، غورا بازار، لار، رامپور کارخانہ، بھاٹ پاررانی، دیوریا صدر، دیسہی دیوریا، ترکلوا، پتھردیوا و بھاگلپور کے اے ڈی او پنچایت کے ساتھ ہی 479 گرام پنچایتوں کے اس وقت کے سکریٹریز کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔