ETV Bharat / state

Career Counselling For AMU Girls اے ایم یو گرلز اسکول میں کریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد - ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس

علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ نے اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبات پر زور دیا کہ وہ بہتر کریئر کے لیے اپنی زندگی میں ایک وژن رکھیں اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے محنت کریں۔ شخصیت کو سنوارنے میں انسانی علوم (ہیومینٹیز) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ عظیم اخلاقی اقدار کی پاسداری اور اچھا انسان بننا ضروری ہے۔

اے ایم یو گرلز اسکول میں کریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 5:58 PM IST

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور اے ایم یو گرلز اسکول کے اشتراک سے ’قانون اور ہیومینٹیز میں کریئر‘ کے موضوع پر ایک کاؤنسلنگ سیشن میں ضلع علیگڑھ کے مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے وہ منظم مطالعہ کی منصوبہ بندی کریں۔اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مثبت سوچ، اعتماد اور مضبوط ارادے کے ساتھ محنت کریں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے بعد طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

مہمان اعزازی پروفیسر ایس علی نواز زیدی اور مہمان خاص ڈاکٹر گورو وارشنے نے قانون کے شعبہ میں کریئر کے وسیع امکانات پر بات کی اور نوعمر طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی دلچسپی اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں کیریئر کا انتخاب کریں۔کریئر کاؤنسلنگ سیشن میں مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے مسٹر سعد حمید (ٹی پی او) نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طالبات کے لئے اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور زندگی میں کریئر کا اچھا انتخاب کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:.AMU Mathematics Dep علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ ریاضی ہندوستان میں نمبر ایک پر

اسکول پرنسپل آمنہ ملک نے اسکول کا تعارف کراتے ہوئے اس طرح کے کاؤنسلنگ سیشنز کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا تاکہ طلباء و طالبات کو ایک کامیاب کریئر چننے میں مدد ملے۔کیئر کاؤنسلنگ سیشن میں اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور طالبات نے خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام کا اہتمام ہوتا رہنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمیں ہائی اسکول کے بعد کی تعلیم اور کیئر بنانے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.