ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کریئر کاؤنسلنگ سیریز کامیابی کے ساتھ مکمل - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

Career Counseling Series in Aligarh Muslim University successfully completed علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک مقصد طے کریں اور اپنی پسند کے شعبوں میں سبقت حاصل کرکے معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کریئر کاؤنسلنگ سیریز کامیابی کے ساتھ مکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 9:25 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک مقصد طے کریں اور اپنی پسند کے شعبوں میں سبقت حاصل کرکے معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء کو تعلیم و تربیت کے ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کرواتی ہے جس کے لئے اے ایم یو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ ورکشاپ، جاب فیئر، کیریئر کاؤنسلنگ پروگراموں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

اسی ضمن میں ایک خصوصی کیریئر کونسلنگ پروگرام کا اہتمام اے ایم یو اسکول کے طلباء و طالبات کے لئے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام کیا گیا جس کی اختتامی سیشن میں اے ایم یو اسکولوں کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ ملازمت کے بازار کی ضرورت کے مطابق کریئر کے مختلف متبادل موجود ہیں، تاہم بازار کے تقاضے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لئے طلباء و طالبات کو مستعدی اور ذہانت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی کاوشوں کو سراہا اور ریسورس پرسنس، اے ایم یو اسکولوں کے پرنسپل صاحبان، کونسلنگ سیشن کے منتظمین اور رضاکاروں کو بھی مبارکباد دی۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں سعد حمید، ٹی پی او (جنرل) نے اے ایم یو اسکولوں کے لیے کریئر کاؤنسلنگ سیریز کے انعقاد کے مقاصد کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے سال 2023 کے دوران منعقد ہونے والے کاؤنسلنگ پروگراموں کی مختصر رپورٹ بھی پیش کی۔

پروفیسر سید علی نواز زیدی (شعبہ قانون)، پروفیسر ثمینہ خان اور پروفیسر وبھا شرما (شعبہ انگریزی) نے کریئر کاؤنسلنگ سیشن کے انعقاد کو طلباء کے لئے بے حد اہم قرار دیا۔ انہوں نے طلباء کو نظم و ضبط کا خیال رکھنے، وقت نہ ضائع کرنے اور ذہنی و جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) کی دسویں جماعت کی طالبہ ہائدہ زہرہ نے کریئر کاؤنسلنگ سیشن سے حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کیا اور اپنے تاثرات بیان کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.