ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ: 4 ملزمین کو پھانسی - undefined

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے شدت پسندانہ حملے کے مقدمے میں گزشتہ روز عدالت نے 6 ملزمین کو قصوروار قرار دیا تھا۔

سی آر پی ایف کیمپ حملہ: 4 ملزمین کو پھانسی
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 9:20 PM IST

سی آر پی ایف کیمپ حملہ معاملہ میں 12 برس بعد عدالت نے کل سنائے گئے فیصلہ میں 3 ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پردہشت گردی کے الزامات سے بری کردیا تھا۔

سی آر پی ایف کیمپ حملہ: 4 ملزمین کو پھانسی

آج رامپور کی عدالت نے قصوروار قرار دیئے گئے 6 ملزمین میں سے 4 کو پھاسنی، ایک کو عمر قید اور دیگر ایک ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جس ملزم کو عمرقید کی سزا دی گئی اس کی شناخت جنگ بہادر کی حیثیت سے کی گئی جبکہ فہیم انصاری کو فرضی پاسپورٹ اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سی آرپی ایف کیمپ رام پور میں31 دسمبر 2007 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں سات سی آرپی ایف کے جوان اور ایک اجنبی شخص فا ئر نگ میں ہلاک ہو ئے تھا نیز ملزمین کو جائے واردات سے گرفتار نہیں کیا گیا تھا بلکہ کچھ دنوں کے بعد اس مقدمہ میں رامپور، مراداباد اور ممبئی سے آٹھ ملز مین کو ما خوذ کیا گیا جن میں عمران شہزاد، محمد فاروق، صباح الدین، محمد شر یف، جنگ بہادر، محمد قیصر، گلاب خان، فہیم انصاری شامل ہیں۔

Intro:بریکنگ نیوز رامپور
سی آر پی ایف گروپ سینٹر پر جان لیوا حملے کا فیصلہ،، سزا کا کیا اعلان،،
رامپور عدالت کی طرف سے قصوروار قرار دیے گئے 6 قصورواروں میں سے چار کو پھانسی جبکہ جنگ بہادر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں فہیم انصاری کو فرضی پاسپورٹ اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے میں 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ Body:
31 دسمبر 2007 کی رات نئے سال کا جشن مناتے وقت ہوا تھا رامپور کے سی آر پی ایف گروپ کیمپ پر حملہ، جس میں ایک رکشہ پولر سمیت آٹھ جوانوں کی جان چلی گئی تھی۔
اس کے بعد مختلف مقامات سے آٹھ مشتبہ افراد
کو پولیس نے اپنی حراست میں لیکر ملزمان قرار دیا تھا۔ اس کے بعد تقریباً 11 سال رامپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں ملزمان کا ٹرائل چلا۔ جس میں سے دو ملزمان کو کل بری کر دیا تھا جبکہ چھ قصوروار قرار دئے گئے تھے۔ آج ضلعی عدالت ان چھ قصورواروں میں چار کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
جس میں سے محمد شریف، محمد فاروق، صلاح الدین اور عمران شہزاد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں جنگ بہادر کو عمر قید اور فہیم انصاری کو 10 برس کی سزا سنائی گئی ہے۔ رامپور عدالت کے اے ڈی جی 3 نے سنائی سزا۔Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.