ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ویرانگنا اودا دیوی کی یوم شہادت سے قبل کینڈل مارچ - ویرانگنا اودا دیوی

ویرانگنا اودا دیوی کے شوہر نواب واجد علی علی شاہ کی فوج میں سردار تھے۔ سنہ 1857 کے غدر میں انگریزوں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اودا دیوی نے عہد کیا تھا کہ وہ جب تک اپنے دشمنوں سے انتقام نہیں لے لیں گی تب تک وہ پانی نہیں پئیں گی۔

بارہ بنکی: ویرانگنا اودا دیوی کی یوم شہادت سے قبل کینڈل مارچ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 6:03 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اتر پردیش پاسی جاگرتی منچ اور پارکھ مہاسنگھ کی جانب سے ویرانگنا اودا دیوی کے یوم شہادت کی قبل شب انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کیںڈل مارچ نکالا گیا۔

اس کینڈل مارچ میں بارہ بنکی کے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے بھی شرکت کی اور ویرانگنا اودا دیوی کو خراج عقیدت پیش کی۔

بارہ بنکی: ویرانگنا اودا دیوی کی یوم شہادت سے قبل کینڈل مارچ

واضح ہو کہ شہید ویرانگنا اودا دیوی کے شوہر نواب واجد علی علی شاہ کی فوج میں سردار تھے۔ سنہ 1857 کے غدر میں انگریزوں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اودا دیوی نے عہد کیا تھا کہ وہ جب تک اپنے دشمنوں سے انتقام نہیں لے لیں گی تب تک وہ پانی نہیں پئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لکھیم پور کھیری معاملے میں کسانوں کا کینڈل مارچ

اس عہد کے پیش نظر انہوں نے 16 نومبر 1857 کو لکھنؤ کے سکندر باغ واقع ایک کنویں کے پاس لگے پیڑ پر چڑھ کر انہوں نے وہاں پانی پینے آنے والے ایک ایک کر کے 36 انگریز فوجیوں کو مار گرایا تھا۔ بعد میں انگریزوں نے انہیں بھی قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.