ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ضلع پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو اور ان کے ساتھیوں کی سربراہی میں دیہی علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کی مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے کام کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے نجات مل سکے۔
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر گرام پنچایت دادو پور کھٹانہ میں 'سوچھ بھارت پروگرام' کے تحت گھر کی صفائی ستھرائی، گلی گلی صاف کرنے کا پروگرام مقامی پردھان کے ذریعہ نمایاں انداز میں انجام دیا گیا ہے اور گاؤں میں صفائی کا کام کیا گیا ہے۔
پردھان کے زریعہ اس گاؤں میں حکومت کی متعدی اوروبائی امراض پر قابو پانے کی مہم کے تحت، گاؤں کی صفائی پر باقاعدگی سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اور گاؤں میں باقاعدگی سے صفائی مہم جارہی ہے۔
دوسری طرف تمام دیہی عوام کو بھی ان کے ذاتی گھروں میں صفائی ستھرائی کو اپنانے کے لئے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ حکومت کے اس اہم پروگرام کو دیہی علاقوں میں بھر پور فوائد مل سکیں۔