ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں راشٹریہ سویم سیوک پریاورن سمیتی تنظیم کے زیر اہتمام خواتین نے ہاتھوں میں تختیاں لیکر شہر میں ایک ماحولیات ریلی نکالی۔
اس ریلی کا مقصد محولیات کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے عوام کو بیدار کرنا تھا۔ تنظیم کی صدر ششی گوئل نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گھر کے آس پاس پھیلی گندگی کو ہم کس طرح سے صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔ صحت مند رہنے کے لئے ماحولیات کا خیال رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: دسہرے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کررہے ہیں مسلم کاریگر
راشٹریہ سویں سیوک پریاورن سمیتی نے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ جل ہے تو کل ہے اور ہرے بھرے پیڑوں کو کس طرح سے بچایا جاسکتا ہے۔ پیڑ ہی ہمیں تازہ ہوا دیتا ہے، آکسیجن کی کمی کو پورا کرتا ہے اور زندگی میں خوشحالی لاتا ہے۔ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر کے آس پاس پیڑ لگائے۔