کل سات امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے میدان میں ہے جس میں بی جے پی کے راجکمار سیو گی اور بی ایس پی کے ابھئے کمار بنتی مضبوط امیدوار مانےجا رہے ہیں۔
صبح نو بجے تک نو فیصد اور گیارہ بجے تک 17.10فیصد ووٹنگ ہوچکی۔
اگلاس میں کل تین لاکھ 75 ہزار ووٹر ہیں۔ علی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے خاصی تعداد میں فورس اگلاس اور آس پاس کے علاقے میں تعینات کی گئی۔
اگلاس کے ایس ڈی ایم انجنی کمار سنگھ نے بتایا کہ ' اگلاس میں انتخابات کے مدنظر سبھی حفاظتی انتظامات کو پورا کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'کل 458 پولنگ اسٹیشن تیار کیے گئے ہیں سبھی پولنگ اسٹیشن پر صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی۔ سبھی پولنگ اسٹیشن کو کور کرنے کے لیے سیکٹر مجسٹریٹ کو لگایا گیا ہے۔
اگلاس کے ایس ٹی ایم نے بتایا کہ 'اگلاس کے علاقے میں کچھ گاؤں کے لوگوں نے انتخابات کو بائکاٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'بائکاٹ کی وجہ حکومت سے عوام کی ناراضگی ہے۔ ہم لوگ ان سے بات کر رہے ہیں اس کے بعد ان کو ووٹ ڈالنے کے لیے بھی تیار کریں گے۔'
پولنگ بوتھ نمبر 151 پر مشین خراب ہونے کی خبر کے بعد مشین کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
گاؤں دیہاتوں سے ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لئے کسی بھی طرح کا انتظامات انتظامیہ کی جانب سے نہیں کیا گیا ہے۔
صرف گاؤں دیہاتوں میں معذور لوگوں کو پولنگ تک لانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔