ETV Bharat / state

جونپور: ملہنی اسمبلی نشست کا ضمنی انتخاب 3 نومبر کو - ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی

ایس پی راج کرن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے تحت اور کووڈ۔ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں، تمام امیدواروں کو بھی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنے انتخابات کی تشہیر کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملہنی اسمبلی نشست
ملہنی اسمبلی نشست
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ملہنی اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، وہیں ضلع انتظامیہ انتخاب کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملہنی ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت نامزدگی 09 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک کی جائے گی، نامزدگی کاغذات کی جانچ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نام واپسی 19 اکتوبر کو ہوگا، ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی اور گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

ملہنی اسمبلی نشست
ضلع انتظامیہ پرامن طریقے سے انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے یہ معلومات ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کلکٹریٹ ہال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دی۔انہوں نے بتایا کہ نامزدگی سب ڈویژنل آفیسر کی عدالت میں کیا جائے گا، کووڈ۔19 کے پیش نظر اس مرتبہ 182 پولنگ بوتھ مقامات میں اضافہ کیا گیا ہے، اگرچہ پولنگ اسٹیشن 237 ہے لیکن اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ملہنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ تین لاکھ 62 ہزار 365 ووٹرز کریں گے جن میں سے 1.88 ہزار 993 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 73 ہزار 354 خواتین ووٹرز ہیں، اس بار الیکشن کمیشن نے 80 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کو بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا اختیار دیا ہے، ملہنی اسمبلی حلقہ میں 80 سال کی عمر کے 3700 ووٹرز ہیں۔انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لئے 6 زونل مجسٹریٹ اور 22 سیکٹر مجسٹریٹ مقرر کیے گئے ہیں، تمام سیکٹر مجسٹریٹ پولنگ بوتھ مقامات پر کم سے کم سہولیات کو یقینی بنانے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس مرتبہ جلوس کے قافلوں میں گاڑیوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ایس پی راج کرن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے تحت اور کووڈ۔ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تمام امیدواروں کو بھی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنے انتخابات کی تشہیر کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.