ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے گاؤں اکبر پور پٹی اور یحییٰ پور میں گاؤں چوپال اور بوتھ کمیٹیوں سے خطاب کیا۔
اس کے بعد بی جے پی کے ضلعی دفتر میں پارٹی کے مختلف تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور کارکنان سے ضمنی انتخابات میں مکمل طور پر ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے سلسلے میں عوام کے درمیان جانے کو کہا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سوتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر اعلی یوگی کی قیادت میں اترپردیش ترقی کی راہ پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں عوام اچھے برے کو سمجھنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں: 'سی اے اے، این آر سی مظاہرین پر پولیس زیادتی کررہی ہے'
انہوں نے کہا کہ بی جے پی خاندان کی سیاست نہیں کرتی ہے اور نہ ہی کسی خاص ذات کی سیاست کرتی ہے۔
بتا دیں کہ نوگاواں اسمبلی حلقہ سے سابق کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی موت کے بعد ضمنی انتخابات ہونے ہیں اور بی جے پی نے مسٹر چیتن چوہان کی اہلیہ سنگیتا چوہان کو ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار بنایا ہے۔
بتا دیں کہ ریاست اترپردیش میں آٹھ سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں اور اس کو لیکر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہلچل زوروں پر ہیں۔