ETV Bharat / state

kushinagar Bus Accident کشی نگر میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، دو کی موت

کشی نگر ضلع میں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 10:20 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اترپردشی کے ضلع کشی نگر کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ہفتہ کی شام کو ایک ڈوگمار بس کنٹرول کھو کر الٹ گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ وہیں اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاؤ کے کام میں لگ گئی۔

پورا معاملہ نیبوا نورنگیا تھانہ علاقہ کے سرپتھی سے متعلق ہے۔ یہاں بولیرو کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو ہو کر بس کھائی میں گر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈگگامار بس میں تقریباً 18 لوگ سوار تھے، جس میں دھرم پور کے بزرگ رہائشی اشفاق انصاری کی 14 سالہ لڑکی کی المناک موت ہو گئی۔ گاؤں والوں کی مدد سے 12 زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ اسپتال لے جانے کے دوران 55 سالہ کیدار ولد مننی جو کہ سرپتھی کا رہنے والا تھا، اس کی موت ہوگئی۔ جھلسنے کی وجہ سے سنجیو اور وندنا نامی دو مسافر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ضلع اسپتال سے میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کر دیا گیا۔

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ڈگگامار بس مسافروں کو لے کر پڈراونا سے کھڈا لے جا رہی تھی۔ اسی دوران سامنے سے آنے والی فور وہیلر کو بچانے کی کوشش میں بس بے قابو ہوئی اور کھائی میں جا گری۔ وہیں لوگوں کی جانب سے پولیس انتظامیہ کو بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد محکمہ صحت اور محکمہ پولیس موقع پر پہنچ کر بچاؤ کے کام میں لگ گئی۔ بس میں سفر کرنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں نشے میں تھے۔ ڈرائیور بس بے قابو ہو کر چلا رہا تھا جس کی وجہ سے کافی خوف وہراس پھیل گیا اور آخر کار بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ کشی نگر کے ضلع مجسٹریٹ رمیش رنجن مریضوں کا حال معلوم کرنے ضلع اسپتال پہنچے۔ بتایا کہ دو مر چکے ہیں۔ باقی تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیکل ٹیم ہر ایک کا علاج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.