ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ڈیڈلی کوتوالی کے علاقے میں امروہہ سے مراد آباد جارہی ایک روڈ ویز بس اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب ایک ڈمپر کانٹے سے واپس ہو رہا تھا۔
وہیں ڈرائیور ستیندر کمار نے بتایا کہ گھنے کہرے کی وجہ سے وہ ڈمپر کو نہیں دیکھ پائے اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس حادثے میں بس میں بیٹھے 10 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو امروہہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ ریفر کردیا گیا ہے۔
امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ بس میں سوار 10 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں ، جن کا علاج چل رہا ہے اور ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔