ETV Bharat / state

agra road accident: سڑک حادثے میں چار افراد کی موت، 12 زخمی - اردو نیوز آگرہ

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ کانپور سے آگرہ جارہی اتر پردیش روڈ ویز کی بس جمعرات کے روز چھلیسر کے قریب اوور برج پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے اور ہلاک ہوئے افراد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

bus accident at agra kanpur expressway
سڑک حادثے میں چار افراد کی موت، 12 زخمی
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 11:10 AM IST

اطلاع ملتے ہی اتمادپور کی علاقائی افسر ارچنا سنگھ موقع پر پہنچی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی افراد کو علاج کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں جے سی بی اور کرین کی مدد سے بس اور ٹرک کو قومی شاہراہ سے ہٹایا گیا اور ٹریفک کو ہموار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

Mumbai Building Collapse: ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، 11 ہلاک

اس حادثے میں منی اہلیہ مرحوم گل ساکن شاہ گنج آگرہ، عمر تقریباً 60 سال، ریشم اہلیہ چھگن ساکن شاہ گنج آگرہ، عمر تقریبا 65 سال، منڈلیشور ولد اومی ساکن وپرا پور راجستھان، عمر قریب 28 سال، نریندر سنگھ چوہان ولد منا سنگھ چوہان باشندہ 86/247 رام پوروا انوار گنج کانپور نگر، عمر تقریبا 52 سال کی موت ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.