ETV Bharat / state

مئو: کورونا وائرس کی وجہ سے بنکر معاشی بحران کی شکار - Bunker in mau up

ریاست اتر پردیش کے مئو ضلع میں بنکروں کی مالی حالت روز بہ روز خراب ہوتی جا رہی ہے۔

مئو
مئو
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:18 PM IST

یہاں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، اور اس وجہ سے شہر کے متاثرہ علاقہ کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ کے اعلان کے بعد نئے علاقے میں کاروباری سرگرمیوں پر پوری طرح پابندی لگا دی جاتی ہے۔

اس کا براہ راست اثر بنکاری صنعت کو ہو رہا ہے۔

مئو: کورونا وائرس کی وجہ سے بنکر معاشی بحران کی شکار

بنکروں کے پاورلوم میں کسی طرح کے تانے بانے کی ضرورت یا کسی کل پرزہ کی خرابی کی صورت میں مئو شہر کے بازاروں میں ہی سامان دستیاب ہوتا ہے۔

یہاں آ کر بنکر اپنے ساز و سامان کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

پاورلوم سے متعلق سامان کی زیادہ تر دکانیں مئو شہر میں ہی ہیں۔

تاہم کورونا پازیٹو نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد مئو شہر کے کئی کاروباری مراکز بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دئیے گئے ہیں۔

یہاں کا پورا کاروبار بند پڑا ہے۔

مئو ضلع کے دیگر قصبوں کے بنکر پاورلوم لوم میں کسی خرابی کی صورت میں مئو شہر کے بازاروں پر ہی منحصر رہتے ہیں۔

مئو شہر کے بیشتر بازاروں میں ہاٹ اسپاٹ کی وجہ سے پاورلوم کی مرمت کا کام نہیں ہو پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:رام مندر بھومی پوجن تقریب اتحاد کا پیغام دے گی: پرینکا

آمدنی نہ ہونے سے بنکروں کے لئے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کہ مئو شہر میں اب تک 48 علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دے جا چکے ہیں۔

ان علاقوں میں پاورلوم صنعت سے متعلق بازار بھی شامل ہیں۔

بنکر اپنے پاورلوم کا ساز و سامان درست کرانے سے قاصر ہے۔

ان حالات میں وہ مزید مالی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.