ETV Bharat / state

Ansari School Boundary Demolished غازی پور میں افضال انصاری کے اسکول کی باؤنڈری کو منہدم کر دیا گیا - bulldozer ran on boundary of Afzal Ansari

اترپردیش میں ان دنوں بلڈوزر کافی سرخیوں میں ہے۔ مختار احمد انصاری انٹر کالج کی باؤنڈری وال بلڈوزر سے گرا دیا گیا۔ الزام ہے کہ یہ دیوار سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی۔ اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر تعینات تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 5:14 PM IST

غازی پور: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم پی افضال انصاری کے ضلع غازی پور کے محمد آباد علاقے میں واقع ایک اسکول میں غیر قانونی تعمیر کو اتوار کو ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر منہدم کردیاگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوسف پور بازار واقع ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرکالج کے مین حصے سے منسلک غیر قانونی تعمیر کو آج زمیں دوز کردیا گیا۔ اس پوری کاروائی میں پولیس کے جوان موقع پر موجود رہے۔ افضال انصاری کالج کے منیجر ہیں۔ تحصیل دار محمدآباد نے بتایا کہ ایم اے انٹر کالج یوسف پور کے منیجمنٹ کے لوگوں نے چار بسوا سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کر باونڈری وال کی تعمیر کرایا تھا جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ عدالت نے فوراً سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی ہدایت دی۔

نوٹس دینے کے باوجود کالج کے منجمنٹ کے لوگوں نے غیر قانونی تعمیر کو نہیں ہٹایا اس لئے آج یہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی ایم ایس پی دیہات، ایس ٹی ایم ہرشتا تیواری، سرکل افسر محمدآباد سمیت کافی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان موجود رہے۔ ادھر غازی پور میں محتار انصاری کے قریبی کملیش سنگھ کے گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر صدر کوتوالی میں واقع پھولن پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک ہسٹری شیٹر کملیش سنگھ کے گھر میں واقع کمرشل ٹیکس آفس کو کل خالی کر دیا گیا تھا۔ کمرشل ٹیکس آفس کے سامان کو غازی پور کے آر ٹی آئی ہاسٹل میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Abbas Ansari House Demolished یوپی انتظامیہ نے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کا گھر منہدم کر دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.