ETV Bharat / state

Bulldozer On businessman house: فرنیچر کی رقم کا مطالبہ کرنے پر تاجر کے گھر بلڈوزر کارروائی - یوپی کے جرائم

مرادآباد میں فرنیچر کے بل کا مطالبہ کرنے پر تاجر کے گھر پر ایس ڈی ایم نے بلڈوزر کارروائی کردی، ڈی ایم کے مطابق اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ Bulldozer drove to businessman Zahid house

فرنیچر کی رقم کا مطالبہ کرنے پر تاجر کے گھر بلڈوزر کارروائی

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 10:52 PM IST

مرادآباد: مرادآباد کے پیتل نگری میں فرنیچر تاجر کی جانب سے فرنیچر کی رقم کا مطالبہ کرنے پر بلاری ایس ڈی ایم ناراض ہوگئے، ایس ڈی ایم اتنا غصہ ہوئے کہ انہوں نے فرنیچر کے تاجر کے گھر پر بلڈوزر چلوادیا۔کاروباری نے اس معاملے کی شکایت ضلع مجسٹریٹ کی تو ڈی ایم کی مداخلت کے بعد بلڈوزر کارروائی پر روک لگائی گئی۔اس کی شکایت سی ایم پورٹل پر بھی کی گئی ہے، ڈی ایم کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

فرنیچر کی رقم کا مطالبہ کرنے پر تاجر کے گھر بلڈوزر کارروائی

تحصیل بلاری میں تعینات سب کلکٹر گھنشیام ورما نے بلاری کے رہنے والے زاہد احمد کے شوروم سے تقریباً 2 لاکھ 67 ہزار روپے کا فرنیچر خریدا تھا۔ تاجر زاہد نے ایس ڈی ایم گھنشیام ورما سے بل ادا کرنے کی بات کی تو انہوں نے بل کو زیادہ بتاتے ہوئے بل ادا کرنے سے انکار کردیا اور گھر پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دی۔ اس پر تاجر نے ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر کو شکایتی خط دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شکایت کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم غصے میں آگئے اور 12 جولائی کی شام انتظامیہ کی ٹیم کو بلڈوزر کے ساتھ تاجر کے گھر کو گرانے کے لیے روانہ کیا۔ جیسے ہی بلڈوزر کے ذریعہ گھر کی دیوار گرائی، تاجر نے واقعہ کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی۔ اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد بلڈوزر کی کارروائی روک دی گئی۔

اس کے بعد متاثرہ تاجر نے جمعرات کو پورٹل کے ذریعے وزیر اعلیٰ سے اس معاملے کی شکایت کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ شیلیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے دو پہلو ہیں۔ شکایت کنندہ نے شکایت کی ہے کہ ایس ڈی ایم بلاری نے بلڈوزر بھیج کر اس کے گھر پر توڑ پھوڑ کی کیونکہ اس نے جو فرنیچر خریدا تھا اس کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی ایس ڈی ایم نے بتایا کہ زاہد احمد نے تالاب کی زمین پر مکان بنایا ہے، اسے ہٹانے کی کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ اے ڈی ایم انتظامیہ کو سونپ دی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Prayagraj Violence: جاوید محمد پر اب این ایس اے بھی لگا دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.