مظفرنگر :ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تالابوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔تالابوں کے قریب غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر چلایا گیا۔اس کو لے کر علاقے میں سنسجی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق مظفر نگر میں لینڈ مافیااو نے تالابوں پر ناجائز قبضہ کر کے مکان بنا لیے تھے، اب جب یوگی حکومت کی غیر قانونی تجازوات پر نظریں پڑنے کے بعد بلڈوزر کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بڑھانا تحصیل کے گاؤں پرالسی میں کھسرہ 549 اور 377 پر واقع تالاب پر لینڈ مافیاو ں کے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے مکان بنا دیے تھے جس کی شکایت گاؤں کے ہی ایک نوجوان کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کی گئی تھی، جب تالاب کی جانچ کی گئی تو ناجائز تجاوزات پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:AIMIM Protest عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف میرٹھ میں مجلس اتحاد المسلمین کا احتجاج
اس پر ہفتہ کو ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری کے حکم پر ایس ڈی ایم بڈھانہ نے پولس ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ کر غیر قانونی قبضے پر بلڈوزر چلواتے ہوئے تالاب کی زمین کو قبضے سے آزاد کروایا۔ایس ڈی ایم بڈھانہ ارون کمار شریواستو نے بتایا کہ بڈھانہ علاقے میں ایک گاؤں ہے جس میں دو تالاب تھے جو کہ کھسرہ نمبر 549 اور 377 پر واقع ہیں، جن پر لوگوں کے ناجائز قبضے تھے جن میں لوگوں نے مکانات بنا رکھے تھے۔ جس پر تحصیل عدالت سے بے دخلی کی کارروائی بھی ہوئی تھی جس میں لوگوں کو گھر خالی کرنے کو کہا گیا تھا