ریاست اترپردیش کے شہر بلند شہر میں ایک لڑکی نے اپنے شوہر کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ مہتاب نام کے شخص نے نام بدل کر اس سے شای کی تھی۔ لڑکی نے اس پر گینگ ریپ سمیت کئی سنگین الزامات عائد کئے۔ تاہم معاملہ کا ایک دوسرا رخ نکل کر سامنے آیا ہے۔
پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے والی خاتون نے 2016 میں باہمی رضامندی سے مہتاب نام کے لڑکے سے شادی کی تھی۔ اور وہ دنوں ساتھ بھی رہ رہے تھے اور ان کی ساڑھ تین سال کی بچی ہے، تاہم ایک ماہ قبل مالی معاملے پر دونوں میں تنازع پیدا ہوگیا، جس کے بعد لڑکی نے اپنے خاوند پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔ سچائی سامنے آنے کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔ Bulandshahr Alleged Gang-rape And Conversion