وزیراعلیٰ سیاحت فروغ اسکیم کے تحت ریاست اتر پردیش کے مرادآباد حلقہ اسمبلی بلاری کے گاؤں تساوہ چاند پور میں واقع درگاہ حضرت شیخ صلاح الدین کی خوبصورتی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپیہ کی رقم منظور کر لی گئی ہے۔
اسمبلی بلاری سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے درگاہ کے لئے 50 لاکھ روپیہ منظور کر لیے گیے ہیں، جلد ہی درگاہ کا کام شروع ہو جائےگا۔ درگاہ کی چہار دیواری اسٹریٹ لائٹیں، پانی کا انتظام اور تمام سہولتیں درگاہ پر آنے والے زائرین کیلئے بنائی جائیں گی۔
![budget sanctioned for beautification of dargah in moradabad](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mur-02-dargha-pekg-upur10006_10012021215109_1001f_02825_774.jpg)
مزید پڑھیں:
سہارنپور: وصولی نہ ملنے پر معذورخاتون کا گھر منہدم کرنے کا الزام
محمد فہیم نے مزید کہا کہ ان کے اسمبلی حلقے میں دو مذہبی مقامات کے لئے 50۔ 50 لاکھ روپیہ منظور کئے گئے ہیں۔ درگاہ حضرت شیخ صلاح الدین اور شِو مندر کی خوبصورتی کیلئے منظوری دی گئی ہے، جلد ہی دونوں ہی مذہبی مقامات کا کام شروع کر دیا جائے گا۔