ETV Bharat / state

جونپور: سابق بی ایس پی امیدوار سماجوادی پارٹی میں شامل - ملہنی اسمبلی نشست کے سابق بہوجن سماج وادی امیدوار وویک یادو

ملہنی اسمبلی نشست کے سابق بہوجن سماج وادی امیدوار وویک یادو نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کی خبر ملتے ہی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔

سابق بی ایس پی امیدوار سماجوادی پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 7:44 PM IST

ریاست اترپردش کے ضلع جونپور کے بہوجن سماج وادی (بی ایس پی) پارٹی کے رہنما وویک یادو کے سماجوادی پارٹی ( ایس پی) میں شمولیت اختیار کرنے سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ملہنی اسمبلی نشست کے سابق بی ایس پی امیدوار وویک یادو نے سماج وادی پارٹی کی شمولیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ بہوجن سماج پارٹی کے سابق رہنما سال 2017 میں بی ایس پی امیدوار کے طور پر ملہنی اسمبلی نشست سے انتخاب لڑ چکے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے سماج وادی پارٹی کا دامن تھام کر سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

یوتھ لیڈر وویک یادو نے ایس پی کے قومی نائب صدر کرن موئے نندا کے ساتھ سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی اور ان سے گرین سگنل لے کر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے سامنے ایس پی میں شامل ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملہنی ضمنی انتخاب میں بھی وویک یادو نے اپنا ایک ویڈیو وائرل کرکے سماج وادی پارٹی کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ تب سے قیاس آرائیاں تیز تھیں کہ وہ ایس پی کے ساتھ جائیں گے۔ ککڑی پور کے رہنے والے وویک یادو سابق رکنِ اسمبلی راج بہادر یادو اور سابق ضلع پنچایت صدر کلاوتی یادو کے پوتے اور سابق ایم پی ارجن سنگھ یادو کے بھتیجے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.