ETV Bharat / state

گورکھپور: بی ایس پی رہنما کا گولی مار کر قتل - اردو نیوز گورکھپور

اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں بدمعاشوں نے بی ایس پی رہنما رتیش موریہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے میں شامل ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

bsp leader shot dead in gorakhpur
بی ایس پی رہنما کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:19 PM IST

ضلع کے گگہا تھانہ علاقے میں بدھ کے رات الیکشن کمپین کر لوٹ رہے بی ایس پی رہنما اور ضلع پنچایت رکن کے امیدوار کو نامعلوم حمہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

چسم دیدوں کے مطابق گگہا گجپور موڑ پر نامعلوم بائک سواروں نے رتیش موریہ کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔

الیکشن کمپین کر واپس گھر لوٹتے وقت گگہا گجپور موڑ پر کھڑے ہوکر لوگوں سے بات کر رہے تھے تبھی اچانک بائک سواروں نے گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر پڑے۔ آناً فاناً میں ان کے حمایتی ضلع ہسپتال لے کر پہنچے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بائل سوار دو نوجوان آئے اور سر اور سینے میں دو گولی مار کر گاؤں کی جانب بھاگ نکلے۔ رتیش موریہ بی ایس پی کے رہنما تھے اور ان کی علاقے میں اچھی پکڑ تھی۔ وہی اس واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا ہے۔ ساتھ ہی ملزمین کی گرفتاری کو لیکر ایس ایس پی نے پولیس کی تین ٹیم کو لگایا ہے۔

دلچسپ یہ ہے کہ پچھلے ضلع پنچایت کے انتخابات میں ہلاک ہوئے رتیش موریہ امیدوار رہ چکے تھے، جبکہ اس بار بھی رتیش موریہ الیکشن میں قسمت آزمانے کی تیاری کر رہے تھے۔ رتیش موریہ الیکشن لڑنے کے ساتھ ہی اسکولوں میں ڈریس سپلائی کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:

معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر سے خاص بات چیت

اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع ہسپتال پہنچ کر ایس ایس پی جوگیندر کمار نے واقعے کے بارے میں مہلوک کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔

معاملہ گگہا تھانہ کے اٹوا چوراہے کے پاس کا ہے۔ حالانکہ مہلوک کے اہل خانہ انتخابی رنجش میں گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ جبکہ موقع پر پہنچے ایس ایس پی جوگیندر کمار شروعاتی تفتیش کے دوران انتخابی رنجش میں قتل کے جانے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملزمین کی گرفتاری کو لیکر ایس پی جنوب، کرائم برانچ اور سرویلانس سیل کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.