ETV Bharat / state

امروہہ: بی ایس پی امیدوار نے چادر پوشی کی - ملک میں امن و امان اور سکون کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے بھی دعا کی ہے

امروہہ ضلع کے نوگاواں سادات میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار فرقان احمد نے اپنی جیت کے لیے امروہہ کے حضرت سید شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والے بابا کی مزار پر چادر پوشی کر دعا مانگی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔

bsp candidate covers shrine with sheet in amroha uttar pradesh
امروہہ: بی ایس پی امیدوار کا مزار پر چادر پوشی
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 8:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاوا سادات اسمبلی حلقہ میں سابق کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی موت کے بعد ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ نوگاوا سادات سے بہوجن سماج پارٹی نے فرقان احمد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

فرقان احمد علاقے میں عوامی رابطہ کے ساتھ آج امروہہ کی مشہور درگاہ میں اپنی اور پارٹی کی جیت کی مراد کے ساتھ حضرت شریف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والے بابا کی مزار شریف پر آئے اور چادر پوشی کی۔

امروہہ میں بی ایس پی امیدوار کا مزار پر چادر پوشی

آدھار کارڈ کے اندراج میں تبدیلی، ایک بڑا چیلنج

اس موقع پر فرقان احمد کو درگاہ کے خادموں کے ذریعہ پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرقان احمد نے کہا کہ انہوں نے ملک میں امن و امان اور سکون کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے بھی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کبھی کوئی خالی ہاتھ نہیں جاتا ہے۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں اور ان کی ہر مراد پوری ہوتی ہے۔ یہ مزار پوری دنیا میں مشہور ہے اور ہر مذاہب کے لوگ یہاں آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.