ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ بھاون پور علاقے میں کتے کے لیے کھانا نہ بنانے پر قتل کی اس واقعے سے مقامی لوگوں میں قاتل بھائی کے خلاف غصہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق اشش نامی شخص نے اپنے گھر میں دس بارہ کتے پال رکھے تھے جن کا کھانا وہ اپنی بہن پارول سے تیار کرا تا تھا۔ روز کتوں کے لیے کھانا بنانے سے منا کرنے پر اشش نے اپنی بہن کو گولی مارکر کر فرار ہو ہوگیا۔حالانکہ بعد میں پولیس نے اشش کو گرفتار کر لیا اور قتل کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھائی کے ذریعے ہوئے بہن کے قتل معاملے میں علاقے میں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
کتوں کے لیے کھانا نہ بنانے کی سزا کے طور پر بھائی کے ذریعے کیے گئے بہن کے قتل سے اشش کے خلاف جہاں مقامی لوگوں میں غم اور غصے کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
وہیں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔