ETV Bharat / state

Brother Beheaded Sister غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کا سر قلم کر دیا - بارہ بنکی میں قتل

اترپردیش میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کا ہی سر قلم کر دیا۔ اس کے بعد وہ ایک ہاتھ میں بہن کا سر اور دوسرے ہاتھ میں ہتھیار لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بہن کسی ایسے شخص سے پیار کرتی تھی جس کی وجہ سے اس کا بھائی ناراض تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

Brother cut off sister's head with weapon, walking around with it in hand, hearts of beholders trembled
غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کا سر قلم کر دیا
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 8:23 PM IST

ضلع بارہ بنکی میں غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کا سر قلم کر دیا

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قتل کا ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں بھائی نے اپنی سگی بہن کا سر قلم کر دیا۔ اس کے بعد وہ کٹے ہوئے سر کو ہاتھ میں لے کر پولیس اسٹیشن بھی روانہ ہوگیا۔ کٹے ہوئے سر سے خون ٹپک رہا تھا، گاؤں والے یہ خوفناک منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو بیچ راستے سے گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔

ایڈیشنل ایس پی آشوتوش مشرا نے بتایا کہ یہ واقعہ فتح پور تھانہ علاقہ کے مٹھواڑہ گاؤں میں پیش آیا۔ جمعہ کے روز ریاض کی اپنی سگی بہن سے جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد ریاض کہیں چلا گیا اور جب وہ کچھ دیر بعد واپس آیا تو اس نے بہن کو کپڑے دھونے کو کہا، اس کے بعد بہن کپڑے دھونے کے لیے پانی بھر رہی تھی کہ اسی دوران ریاض نے بہن پر کا سر قلم کر دیا۔

واقعہ کی اصل وجہ یہ ہے: ریاض کی بہن 25 مئی سے غائب تھی، رپورٹ کے مطابق اس دوران گاؤں کا ہی ایک نوجوان چاند بابو ولد جان محمد اسے لیکر فرار ہوگیا تھا۔ کئی دنوں تک بہن کے واپس نہ آنے پر والد نے 29 مئی کو فتح پور کوتوالی میں چاند بابو سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ریاض کی بہن کو بازیاب کرایا اور چاند بابو کو جیل بھیج دیا، اس وقت وہ جیل میں ہی ہے۔ پولیس کے مطابق ریاض بہن کے اس فعل سے ناراض تھا، اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا کرتا تھا۔ ریاض کو لگا کہ اس کی بہن کی اس حرکت سے اس کی توہین ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پڑوسیوں کے مطابق ریاض نے منصوبہ بندی کے بعد واردات کو انجام دیا۔ اس کے گھر میں والدین کے علاوہ اور بھی بہن بھائی ہیں۔ ایسے میں گھر کے اندر مارنا مشکل تھا اس لیے اس نے بہن کو کپڑے دھونے کے لیے گھر سے باہر بھیج دیا۔ ریاض مجرمانہ فعل پہلے بھی کرتا رہا ہے۔ وہ گاؤں میں سبزی کا اسٹال لگاتا ہے۔ اسے مارپیٹ کے ایک مقدمے میں جیل بھی بھیج دیا گیا تھا لیکن وہ 15 دن پہلے جیل سے باہر آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.