25 دسمبر کو پوری دنیا میں کرسمس ڈے یعنی عیسائی مذہب کے افراد کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کی یوم پیدائش پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عالم انسانی کے لیے امن وشانتی کی دعائیں مانگی جاتی ہیں اور عیسائی مذہب کے لوگ مخصوص عبادتیں کرتے ہیں، چرچ میں بائیبل پڑھتے ہیں ۔ عیسائی مذہب اور اسلام مذہب کے ماننے والے دعوی کرتے ہیں یہ آسمانی مذہب ہے تو کیا دنوں میں یکسانیت ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے لکھنو کےکیتھیڈرل چرچ کے پجاری ڈان سُو٘زا سے بات چیت کی۔ وہ کہتے ہیں کہ اسلام اور عیسائی مذہب میں کئی جگہ یکسانیت ہے۔ عیسی مسیح کو اسلام میں اللہ کا نبی مانا جاتا ہے۔ حضرت مریم کی شان میں قرآن میں ایک سورہ نازل ہوئی جن کو عیسائی مذہب میں خاص مقام ہے۔ اس کے علاوہ حضرت یعقوب اسحاق کو نبی کا درجہ حاصل ہے۔ عیسائی مذہب میں بھی ان کو مقدس مانتے ہیں۔ اس طرح سے اللہ کو ایک ماننا دونوں مذہب کا عقیدہ ہے۔ اس کے علاوہ قرآن اور بائیبل میں کئی مقامات یکسانیت دِکھتی ہے۔ Celebrating Christmas around the world
لکھنؤ کے معروف اسکالر مولانا ذکی نور عظیم ندوی نے بتاتے ہیں کہ جب ہم مذاہب کا مطالعہ کرتے ہیں تو دو خانوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ پہلا آسمانی مذہب اور دوسرا دنیاوی مذہب۔ آسمانی مذہب وہ ہے جو آسمانی کتابوں پر منحصر ہو۔ عیسائی مذہب اور اسلام مذہب دونوں ہی آسمانی ہیں، عیسائی مذہب کی بنیاد توریت اور انجیل پر ہے جب کہ اسلام مذہب کی بنیاد آسمانی کتاب قرآن پر ہے اور دونوں کتابوں میں کئی جگہ یکسانیت ملتی ہے۔ اسلام مذہب میں حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی مانتے ہیں اور عیسائی مذہب کی بنیاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ہے۔
حضرت مریم علیہ السلام کو قرآن میں پاکیزہ خاتون پاکیزہ خاتون بتایا گیا ہے اور ان کی شان میں ایک سورہ نازل ہوئی ہے، اس طرح سے مختلف مقامات پر یکسانیت ملتی ہے۔ لیکن عیسائی مذہب کے کچھ عقائد ایسے ہیں جن کو اسلام میں غلط قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے طور طریقے پر عمل کرتے ہیں۔ بھارت میں سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو آپسی اتحاد کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:کرسمس ڈے : 'پیغام محبت لوگوں تک پہنچانا ہی اصل مقصد'