ETV Bharat / state

Book Released At AMU اے ایم یو میں تحریک آزادی اور اردو نثر کا رسم اجراء - پروفیسر محمد علیم

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، شعبہ اردو کے معروف استاد محقق پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کی کتاب ”تحریک آزادی اور اردو نثر“ کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

اے ایم یو میں تحریک آزادی اور اردو نثر کا رسم اجراء

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 6:21 PM IST

اے ایم یو میں تحریک آزادی اور اردو نثر کا رسم اجراء

علیگڑھ: ملک کی آزادی میں اردو نثر کا بہت اہم کردار رہا ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اردو نثر میں پریم چند، کرشن، منٹو ،بیدی، عصمت چغتائی اور صحافت میں سداسکھلال اور منشی نول کشور کے نام قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو ) پروفیسر محمد علیم نے کیا۔ وہ آج شعبہ اردو کے معروف استاد محقق پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کی کتاب ”تحریک آزادی اور اردو نثر“ کے اجرا کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا اردو نثر نے تحریک آزادی میں جس طرح روح پھونکی ہے وہ ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی، جب آزادی کی تحریک چلی اس میں گاندھی ازم کو ان کتابوں کے ذریہ لوگوں کو پہنچایا گیا بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان کتابوں میں گاندھی ازم ہی بھرا ہوا ہے۔

تحریک آزادی اور اردو نثر کے مصنف، شعبہ اردو اے ایم یو کے پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی نے بتایا 1857ء کی ناکامی کے بعد ہمارا ملک پوری طرح برطانوی سامراج کے شیکھے میں آگیا۔ غیر مکی نو آبادیاتی حکومت نے معاشی استحصال کے علاوہ بھی ہندوستانیوں کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا تھا۔ مغربی تہذیب کے سیلاب میں ہندوستانیوں کی صدیوں سے پرورش یافتہ تہذہبی، سماجی اور اخلاقی قدریں بھی خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں اور پوری ایک صدی قدیم و جدید کی کشمکش میں گذری جس کا انجام مغربی صنعتی تہذیب کے غلبہ واقتدار کی شکل میں رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:Junior Doctors of AMU اے ایم یو جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

ان کا کہنا ہے کہ جنگ آزادی 1857ء ہندوستان کی تاریخ میں ایک ایسی حد فاصل تسلیم کی جاتی ہے جہاں ایک دور کا خاتمہ ہوتا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز۔ آزادی کی یہ جنگ کسی فوری منصوبے کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ اس کی تیاریوں کا سلسلہ ” جنگ پلاسی“ اور میسور کی جنگوں ہی سے شروع ہو گیا تھا۔ تحریک آزادی ہند کا تاریخی پس منظر بیان کرنے کے لئے ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ کا ذکر بھی نا گزیر ہے کیونکہ ایسٹ انڈیا کمپنی ہی نے ہندوستان میں برطانوی حکومت کی خشت اول رکھی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.