علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو 1962 میں قائم کیا گیا تھا، جس کی India Today- Neilson in 2016 کے سروے میں 12 ویں رینک آئی تھی۔ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں دیہاتوں سمیت ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے بھی خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔
اے ایم یو کے ہیلتھ سروس کے سی ایم او، ڈاکٹر شارق عقیل کی کتاب "ال اباؤٹ جے این ایم سی" اے ایم یو علیگڑھ، کا اجرا وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک خصوصی تقریب میں کیا، جس میں میڈیکل کالج کی تاسیس و ترقی کی دلچسپ تاریخ اور بانیان کی گرانقدر قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ Book Launch on The History Of AMU Medical College
ڈاکٹر شارق عقیل کی کتاب پانچ دہائیوں سے زیادہ طویل دور کی تاریخ، فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کا ذکر اور طلبہ کی کہانیاں بیان کرتی ہے، جنہوں نے جے این میڈیکل کالج کو ایک معروف ادارے کے طور پر اعتبار بخشا ہے۔ Book Launch on The History Of AMU Medical College
ڈاکٹر شارق عقیل نے کہا کہ 'اے ایم یو میں میڈیکل کالج شروع کرنے کا عظیم مشن ملک کی تاریخ کا ایک نیا باب تھا اور یہ ہمیشہ محسوس کیا گیا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو محبت و خلوص اور عزم کے ساتھ دستاویزی شکل دینے کی ضرورت ہے اور آخرکار یہ کام انجام کو پہنچا، جب وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مجھے اس کتاب کو قلمبند کرنے کی ذمہ داری سونپی'۔ Book Launch on The History Of AMU Medical College
انہوں نے کہا 'میں نے ابتدائی دور کے اساتذہ کی 80 سے زیادہ قیمتی تصاویر جمع کیں اور 1960 کی دہائی سے لے کر آج تک کی فیکلٹی ممبران اور ممتاز سابق طلبہ کی سر گزشت لکھی جنہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ امید ہے کہ اس کتاب کو پوری دنیا میں موجود اے ایم یو برادری پڑھنا پسند کرے گی'۔
رسم اجرا تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا 'اس کتاب کا اجراء میں کووڈ کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ شکر ہے کہ آج ہم یہاں خوش و جذبہ کے ساتھ اس تقریب کے گواہ بن رہے ہیں'۔ Book Launch on The History Of AMU Medical College
انہوں نے کہا تاریخ کو دستاویزی شکل دینا اہمیت رکھتا ہے اور یونیورسٹی کے پبلیکیشن ڈویژن کی طرف سے شائع ہونے والی دیگر کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی بہت اہمیت رکھتی ہے جو ہمیں اپنے شاندار ماضی کی تفصیلات بھی فراہم کرے گی'۔
یہ بھی پڑھیں: Picture Book on Delhi Riots: دہلی فسادات اور سی اے اے مخالف مظاہرے پر مبنی تصویری کتاب کا اجرا
ڈاکٹر فائزہ عباسی (ڈائریکٹر، یو جی سی ایچ آر ڈی سنٹر) نے پروگرام کی نظامت کی اور سرسید اکیڈمی/پبلیکیشن ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔ Book Launch on The History Of AMU Medical College