ETV Bharat / state

رامپور: 'عرفان تصوف' کتاب کا رسم اجراء - علمی شخصیت

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں معروف علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری کی تصنیف کردہ کتاب 'عرفان تصوف' کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

'عرفان تصوف' کتاب کا رسم اجراء
author img

By

Published : Mar 22, 2019, 10:04 PM IST

اس موقع پر صاحب کتاب کی حیات و خدمات پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جہاں دانشواران نے تصوف اور ثروت رامپوری پر اپنے مقالے پیش کئے۔

رامپور اپنے قیام کے روز اول سے ہی ادباء و شعراء کی آماجگاہ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ زمین صوفیوں، ولیوں، علماء کرام و دانشواران سے ہمیشہ سر سبز و شاداب رہی ہے۔

'عرفان تصوف' کتاب کا رسم اجراء

ایڈووکیٹ اسلم میاں قادری قطبی کا کہنا ہے کہ رامپور کی علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری نے علم تصوف پر ایک بہترین کتاب تصنیف کی ہے۔

اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر جاوید نسیمی نے کی۔ انہوں نے تقریب کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں معروف علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری کی تصنیف کردہ کتاب عرفان تصوف کا رسم اجراء عمل میں آیا اس موقع پر صاحب کتاب کی حیات و خدمات پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جہاں دانشواران نے تصوف اور ثروت رامپوری پر اپنے مقالے پیش کئے۔

Body:وہ او۔۱
رامپور اپنے قیام کے اول روز سے ہی ادباء و شعراء کی آماجگاہ بنا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ زمین صوفیوں، ولیوں، علماء کرام و دانشواران سے ہمیشہ سر سبز و شاداب بھی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی تہذیب و ثقافت اور یہاں اکثر علماء و ادباء میں ان تمام کا ملا جلا اثر بھی دکھائی دیتا ہے۔ انہیں میں سے ایک نام ہے رامپور کی علمی شخصیت مرحوم سید درویش احمد قادری المعروف موتی میاں ثروت رامپوری کی، جنہوں نے علم تصوف پر ایک بہترین کتاب تصنیف کی ہے۔ جس کا رسم اجراء آج یہاں خانوادہ قطبیہ کے زیر اہتمام بیریان واقع سید اسلم میاں قادری قطبی کی رہائش گاہ پر بدست مفتی مولوی محمد مقصود وجیہی عمل میں آیا۔
بائٹ: اسلم میاں قادری قطبی، ایڈووکیٹ
وی او۔۲
تقریب رسم اجراء کے موقع پر کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عتیق جیلانی سالک نے کہا کہ تصوف صرف ظاہری شکل و صورت اختیار کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ دراصل اخلاقی و روحانی اقدار کو عملی سطح پر برتنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کیا ہے یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے اور اس کی شروعات ایک اللہ پر پختہ اور کامل ایمان سے ہوتی ہے۔ اس پروقار تقریب کی صدارت ڈاکٹر جاوید نسیمی نے انجام دی۔ انہوں نے اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔
بائٹ: ڈاکٹر جاوید نسیمی، صدر مجلس
وی او۔۳
محترمہ خلیق السناء نے تصوف کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر بہت سے لوگ ہر زمانے میں لکھتے رہے ہیں کسی نے اس کو اسلام سے الگ ایک تصور قرار دیا تو کسی نے اس کو عین اسلام قرار دیا لیکن عرفان تصوف کا مطالعہ کرکے معلومات میں جو اضافہ ہوتا ہے وہ غیر معمولی ہے۔ اس میں موتی میاں نے تصوف کو ایک ایسا عمل قرار دیا ہے جہاں ایک انسان اللہ کے آگے سجدہ ریز ہونے والا بھی ہو۔ راتوں کو قیام بھی کرے اور دن میں اللہ کی زمین پر دوڑ دھوپ کرکے انسانوں کو ایک اللہ کی بندگی کے لئے دعوت دینے والا بھی ہو تبھی کامل صوفی ہوگا۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.