ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی شام پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوائیڈ نے آئیندہ تیوہاروں کے پیش نظر انوکھا ماک ڈرل کیا۔ وہیں ماک ڈرل خفیہ طریقے سے کیا گیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران کو چھوڑ کر کسی کو علم نہیں تھا کہ یہ ماک ڈرل ہے۔ تمام لوگ اسے حقیقت کی واردات ہی مان کر چل رہے تھے اور ہر شخص دلچسپی لئے ہوا تھا، لیکن پورے آپریشن کے بعد پتہ چلتا کہ یہ پولیس کی ماک ڈرل ہے۔
دراصل اتوار کی شام بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن میں ایک لاوارث سوٹ کیس ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
وہیں فورری طور پر موقع پر پہنچی پولیس اہلکاروں نے تمام علاقے کو گھیر لیا۔
بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں پہنچی، اس درمیان وہاں میڈیا کا بھی جماوڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون نے زہر کھایا
تمام میڈیا کے کیمروں کی نظر اس سوٹ کیس پر تھی اور بم ڈسپوزل اسکوائیڈ کا آنے کا انتظار تھا۔
بم ڈسپوزل اسکوائیڈ کے آنے میں تاخر ہونے سے پولیس کی مستعدی پر سوالات بھی کھڑے کئے جانے لگے۔
کافی تاخیر کے بعد بم ڈسپوزل اسکوائیڈ کی بس وہاں پہنچی اور وہاں کا معائینہ کیا۔ اس کے بعد مختلف مشینوں سے تمام تحقیقات کی گئی۔
وہیں لاوارث سوٹ کیس میں ایک ٹی شرٹ، پالی تھین، چند تصویریں اور اینٹ رکھی ملی، جس بعد افرسران نے راحت کی سانسلی۔
اتنا ہی نہیں پوری کاروائی کے بعد پتہ چلا کہ یہ کارروائی صرف اور صرف ماک ڈرل ہے۔