ETV Bharat / state

اداکار سنجے مشرا کی گورکھپور آمد - یہاں کی طرح وہاں کے لوگ بھی مجھے محبت دیتے ہیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا آج گورکھپور پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے بابا گورکھناتھ مندر کا دورہ کیا اور برہملین مہنت آویدھ ناتھ کی پوجا کی۔

bollywood actor sanjay mishra arrives in gorakhpur uttar pradesh
اداکار سنجے مشرا کی گورکھپور آمد
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 6:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سنجے مشرا نے کہا کہ ماضی میں اور اب گورکھپور میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے ساتھ ساتھ گورکھپور کی بھی ترقی کی ہے۔

bollywood actor sanjay mishra arrives in gorakhpur uttar pradesh
اداکار سنجے مشرا کی گورکھپور آمد

ہندی زبان اور مراٹھی زبان میں ہونے والے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی مدعے ہیں۔ ہم فنکار ہیں اور میں نے ایسا کبھی کچھ محسوس نہیں کیا اور نہ ہی مجھ سے کبھی کوئی امتیاز برتا گیا ہے۔

اداکار سنجے مشرا کی گورکھپور آمد

اداکار سنجے مشرا کی گورکھپور میں آمد پر گورکھناتھ مندر کے سیکریٹری دوارکا تیواری کی سربراہی میں مندر کے کارکنوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس استقبال سے حیرت زدہ سنجے مشرا نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں ہی بابا گورکھناتھ مندر کو دیکھا تھا۔ تب اور اب میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ریاست میں ایک جدید فلم سٹی بنائے جانے پر کہا کہ یہ فلمی سٹی نہ صرف پروانچل بلکہ پورے ملک کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 'حکومت مارچ 2021 تک مفت کووڈ ویکسین فراہم کرے گی'

ملک کے مختلف حصوں سے لوگ یہاں آکر ملک کی خوبصورتی کو بیرون ممالک میں پھیلائیں گے۔ پروانچل کا علاقہ فلمی دنیا کے لیے نیا مقام ہوگا۔ یہاں پر لوگ آکر کام کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے پروڈیوسروں کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ فلمیں بنتی ہیں لیکن انھیں ریلیز اور سنیما ہال کے حوالے سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسی صورتحال میں سماجی موضوعات پر بہت ساری فلمیں بن گئی ہیں لیکن ابھی ریلیز کرنا باقی ہے۔ چھوٹے پیمانے کی صنعت کی طرح چھوٹے پروڈیوسر بھی کم بجٹ والی فلمیں بناتے ہیں، لیکن مناسب پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے فلمیں برباد ہو جاتی ہیں اور پروڈیوسروں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے۔

اداکار سنجے مشرا نے کہا کہ میری آنے والی فلم 'کڑوی ہوا' کو قومی سطح پر دکھایا جائے۔ یہ فلم موسمیاتی تبدیلیوں پر فوکس کرکے بنائی گئی ہے۔ لوگ اس سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ حکومت سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں پر فلم بنانے والے کم بجٹ کے ہوتے ہیں۔ حکومت سے انہیں مکمل تعاون ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تین چار سو کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلموں پر بھی اتنا ہی ٹیکس لگتا ہے اور ایک دو کروڑ روپے میں بنی فلموں پر بھی اتنا ہی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ حکومت اس کو چاہیے کہ وہ اس پر توجہ دے۔

چھوٹے پروڈیوسر بڑی امید لیکر یہاں آتے ہیں۔ کم بجٹ کی فلموں کے ساتھ کئی خواب جڑے ہوتے ہیں۔ حکومت کو ان خوابوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی بہار سے ہی ہوں اور برسوں سے فلم انڈسٹری میں ہوں۔ مجھ سے وہاں کسی بھی طرح کا کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوا۔ یہاں کی طرح وہاں کے لوگ بھی مجھے محبت دیتے ہیں۔ یہ سب سیاسی باتیں ہیں اور کچھ نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.