ETV Bharat / state

Boat Capsized in Varanasi وارانسی میں عقیدت مندوں سے بھری کَشتی گنگا میں الٹ گئی - وارانسی گنگا میں کشتی الٹی

آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری سے وارانسی آنے والے 34 عقیدت مندوں کی کشتی دشاسوامیدھ گھاٹ کے سامنے گنگا میں الٹ گئی۔ حالانکہ کی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ boat capsized in Varanasi Ganga

وارانسی میں عقیدت مندوں سے بھری کَشتی گنگا میں الٹ گئی

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 10:53 AM IST

وارانسی: ریاست اتر پردیش کے وارانسی میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری سے وارانسی آنے والے 34 عقیدت مندوں کی کشتی دشاسوامیدھ گھاٹ کے سامنے گنگا میں الٹ گئی۔ کشتی میں سوار عقیدت مندوں کے ڈوبنے پر آس پاس موجود کشتی والوں نے گنگا میں چھلانگ لگا کر سبھی کو باہر نکال لیا۔ محفوظ طریقے سے باہر آنے کے بعد دو لوگوں کو کبیرچورہ کے ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ملاح فرار ہو گیا ہے۔ boat capsized in varanasi

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تیرتھ یاتری سُمن نے بتایا کہ 'دریائے گنگا کے درمیان پہنچتے ہی کشتی اچانک ڈوبنے لگی۔ سب ڈر گئے اور پانی میں کودنے لگے۔ سبھی آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری سے وارانسی آئے تھے۔ دوسری جانب عینی شاہد راجیش تیواری نے بتایا کہ 'کشتی میں تقریبا 34 لوگ سوار تھے۔ ان سبھی کو ملاح نے ایک بڑی کشتی میں بٹھایا تھا۔ اچانک کشتی پانی سے بھر گئی۔ جس کی وجہ سے کشتی ڈوبنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: Boat capsizes in Kerala کیرالہ میں کشتی الٹنے سے چار لوگوں کی موت، دو زخمی

ملاح کشتی چھوڑ کر بھاگ گیا تاہم مقامی ملاحوں اور دیگر ملاحوں کی مدد سے تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ سب محفوظ ہیں۔ دو لوگوں کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ دشاسوامیدھ گھاٹ تھانہ انچارج اجے مشرا نے بتایا کہ کشتی پرانی تھی۔ جس کی وجہ سے اس میں پانی سے بھر گیا۔ اس معاملے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملاح اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.