یہ رعایت آئندہ دسمبر 2020 تک جاری رہے گی۔ بی ایم سی نے واٹر ٹیکس، ہاؤس ٹیکس اور سیور ٹیکس میں علیحدہ رعایت کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے۔
شہر کے ایک لاکھ 44 ہزار خاندانوں کو دسمبر تک ٹیکس میں رعایت ملے گی، بی ایم سی نے پانی، گھر اور سیور کے لیے ٹیکس میں مختلف رعایت کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے۔
مئی تا جون اور جولائی میں 10 فیصد، اگست ستمبر اور اکتوبر میں 7.5 فیصد اور نومبر، دسمبر میں 5 فیصد کی ٹیکس میں رعایت ملے گی۔
کارپوریٹرز بورڈ کونسلرز کی درخواست پر بلدیہ کمشنر نے آئندہ بورڈ کی اجلاس میں اس تجویز کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بریلی میونسپل کارپوریشن نے اب لاک ڈاؤن کے درمیان عام لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظرعوام پرعائد مختلف ٹیکس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے تحت پانی، ہاؤس ٹیکس اور سیور وغیرہ جیسے ٹیکس میں دسمبر تک مختلف مہینوں میں 5 سے 10 فیصد کی رعایت دی جائےگی۔
بی ایم سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں نے اس سلسلے میں ماضی میں میونسپل کمشنر اور میئر کو ایک مکتوب لکھا تھا۔
اس کو قبول کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نے جمعہ کو اس سلسلے میں اپنی منظوری دے دی ہے۔ میٹنگ میں منظوری کے بعد اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا