ETV Bharat / state

نوئیڈا: لاک ڈاؤن میں خون کا عطیہ کیمپ

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہر انسان کسی نا کسی مشکل سے دوچار ہے خصوصاً عام مریضوں کو اپنے علاج کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں نوئیڈا میں آر ایس ایس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا تا کہ خون کے لیے کسی بھی مریض کو پریشانی نا ہو۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ
بلڈ ڈونیشن کیمپ
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 10:53 AM IST

آر ایس ایس کی جانب سے مشرقی دہلی کے جھل مل کے علاقے میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے درمیان بلڈ ڈونیٹشن کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں 50 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ کیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ، ویڈیو

اس کیمپ کے ڈاکٹر نے کہا کہ 'کیمپ لگانے کا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون کے عطیات کی فراہمی متاثر ہونے سے خون کی کمی کو دور کرنا ہے، پہلے باقاعدگی سے کیمپ لگائے جاتے تھے جس کی وجہ سے خون کی ضرورت پوری ہو جاتی تھی لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیمپ لگانا ممکن نہیں ہے س سے بلڈ بینک میں بھی خون کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بہت سے مریضوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے جو اس وقت ناکافی ہو رہی تھی اس لیے اس لاک ڈاؤن میں بھی بلڈ ڈونیٹشن کیمپ لگائے گئے۔

آر ایس ایس کے عملے نے اس کیمپ کا اہتمام کیا جس میں پہلے لوگوں کی جانچ کی جاتی ہے اور پھر ان کا خون لیا جاتا ہے، یہ خون خاص طور پر تھیلیسیمیا ڈائیلیسس کے مریضوں کے لیے ہے کیونکہ انہیں خون کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

تھیلیسیمیا کے مریض کو ہر 15 سے 20 دن میں خون درکار ہوتا ہے اور اگر خون وقت پر دستیاب نہ ہو تو انیمیا بڑھنے کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.