ETV Bharat / state

AMU Doctors Implant 10-Year-Old With Pacemaker: اے ایم یو کے ڈاکٹرز نے 10 سالہ بچے کو پیس میکر لگایا

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 7:12 AM IST

یہ بچہ کووڈ کے بعد ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم Multisystem Inflammatory Syndrome میں مبتلا ہوا جس سے اس کے دل میں مکمل بلاکیج ہو گیا تھا۔ جے این ایم سی میں اتنے چھوٹے بچے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔جے این ایم سی کی کارڈیالو بی او پی ڈی میں بھرتی کئے گئے اس بچہ کے دل میں مکمل رکاوٹ کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بے ہوش ہو جا تا تھا۔ Blockage in Heart of 10 Year Old Boy

دل میں بلاکیج
دل میں بلاکیج

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹروں نے ایک 10 سالہ لڑکے کی جان بچانے کے لیے اسے ایک مستقل پیس میکر کامیابی کے ساتھ لگایا۔ Blockage in Heart of 10 Year Old Boy

یہ بچہ کووڈ کے بعد ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم Multisystem Inflammatory Syndrome میں مبتلا ہوا جس سے اس کے دل میں مکمل بلاکیج ہو گیا تھا۔ جے این ایم سی میں اتنے چھوٹے بچے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔جے این ایم سی کی کارڈیالو بی او پی ڈی میں بھرتی کئے گئے اس بچہ کے دل میں مکمل رکاوٹ کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بے ہوش ہو جا تا تھا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مستقل پیس میکر لگانے کا فیصلہ کیا۔ شعبہ امراض قلب کے چیئرمین پروفیسر ایم یو ربانی نے ڈاکٹر شاد عبقری (نوڈل آفیسر پیڈ یا ٹرک کارڈ یک یونٹ)، ڈاکٹر ایم مراد قدوائی اور ڈاکٹر ایمن نعیم کے ہمرہ یہ طبی عمل انجام دیا۔

پروفیسر ربانی نے بتایا "کووڈ انفیکشن کے بعد بچے کو مذکورہ بیماری ہوئی۔ طبی نگرانی میں رکھنے کے بعد ہم نے مستقل پیس میکر لگانے کا فیصلہ کیا۔ پیس میکر نے بچے کے دل کی ڈھرکن کو فوری طور پر بحال کر دیا اور اسے مکمل صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے"۔

ڈاکٹر شاد عبقری نے اس سلسلہ میں کہا "یہ ایک غیر معولی کیس ہے جس میں ایک دس سالہ بچے کو پیس میکر لگایا گیا۔اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر ربانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا " مکمل ہارٹ بلاک والے بچوں کا جے این ایم سی میں کامیابی کے ساتھ علاج کیا جا تا ہے۔ انھیں بڑے شہروں کے نجی اسپتالوں میں بہت زیادہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ڈاکٹر اور سرجن پچیدہ سرجریوں کو کامیابی سے انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این ایم سی) نے کہا کہ جے این ایم سی کی قلب کے امراض میں مبتلا بچوں کو بہترین اور معیاری علاج فراہم کرنے کی جدید ترین سہولیات سے لیس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.